پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کیلئے شب و روز انتھک جدوجہد کر رہی ہے،عرفان بلوچ

منگل 21 فروری 2017 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ کے اعزاز میں سی آئی اے سینٹر حیدرآباد میںایک سادہ اور پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس سے ایس ایس پی عرفان بلوچ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کے حیدرآباد پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کیلئے شب و روز انتھک جدوجہد کر رہی ہے ہم دن رات اس لئے جاگتے ہیں کے عوام اور تاجر اپنا کاروبا ر بلا خوف و خطر اور سفر جاری رکھیں۔

گزشتہ دو سال کے دوران بڑے بڑے بد نام زمانہ ڈاکووں ، اسٹریٹ کر منلز اور سماج دشمن عناصر کے گینگز کیخلاف بھر پور ٹارگیٹیڈ آپریشن کر کے عوام کے کروڑوں روپے کی مسروقہ و چھینی گئی املاک،نقدی، طلائی زیورات، قیمتی مو بائیل فون ،کاریں ،موٹر سائیکلیں و دیگر اشیاء بر آمد کر کے ان کے مالکان کے حوالے کی گئیں ، انہوں نے کہاکہ ہمارے حو صلے بلند اور جرائم کیخلاف ہمارا ٹارگیٹیڈ آپر یشن موثر اور بھر پور انداز فرض شناسی سے جاری ہے اور جاری رہے گا سی آئی اے پولیس نے جب ان گاڑیوں کے مالکان کو بلا کر انہیں گاڑیاں دینا چاہیں تو ان کا اصرار تھا کے وہ مجھ سے ملنا اور میرے ہاتھ سے اپنی گاڑیاں لیں گے میں آپ سب کی اس محبت اور پیار کا شکر گزار ہوں یہ ہمارا کام ہے ہم آپ پر کوئی احسان نہیں کر رہے آپ کی یہ ہی محبت اور پیار ہے جو حیدرآباد پولیس کو بہتر سے بہتر کار کر دگی میں مدد فراہم کر تا اور ان کے حو صلے بلند کر تا ہے شہر یوں نے عرفان علی بلوچ اور حیدرآباد پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے ان میں سے کچھ افراد کا کہناتھا کے ہم نے انتہائی مشکل حالات میں قرض لے کر اپنے کام کیلئے گاڑیاں لیں تھیں تاکہ اپنے بچوں کا گزر بسر کر سکیں اور گاڑی چھن جانے سے انتہائی پر یشانی کا شکار تھے ہم اور ہمارے بچے عرفان علی بلوچ اور حیدرآباد پولیس کے شکر گزار ہیں ۔

(جاری ہے)

آج پورے سندھ میں عرفان علی بلوچ کانام بچے بچے کی زبان پر ہے تواس کی وجہ حیدرآباد کا مثالی امن و امان کا قیام ہی ہے اور حیدرآباد کی خوش قسمتی ہے کے ہمیں آپ جیسا ایک مخلص اور ایماندار بہادر افسر ملا ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ نے برآمد ہو نے والی موٹر سائیکلیں تقریب میں مو جود مندرجہ ذیل گاڑیاں مالکان کے حوالے کیں ۔

متعلقہ عنوان :