چیئرمین نیب کو تبدیل کرنے کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے نہ نیب حکومت کے اشاروں پر کام کر رہا ہے،دانیال عزیز
عمران خان الیکشن کمیشن میں منی ٹریل اور فارن فنڈنگ کے ثبوت جمع کرانے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی اپنے بنائے گئے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا میں 120 دن کے دوران احتساب کر کے دکھائے ،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 22 فروری 2017 14:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو تبدیل کرنے اور برطرف کرنے کا اختیار نیشنل ججز کمیشن کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے اور اپنے انداز سے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن سے قبل گزشتہ برس ستمبر میں لاہور ہائیکورٹ میں پاناما پیرز پر سماعت کا آغاز کر دیا گیا تھا ،اس میں تمام ادارے پیش ہو رہے ہیں اس وقت عمران خان نے قوم کو ورغلانے ، دھرنے ،جلسے جلوس کرنا، جلائو گھیرائو اور لاک ڈائون کی کوششیں شروع کر دی تھیں ،انہوں نے کہاکہ اس وقت کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ کمیشن قائم کیا جائے تو عمران خان نے کہا کہ نہیں کیونکہ وہ سیاست میں پچھلے دروازے سے آنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کیلئے جنرل(ر) حامد کو احتساب ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا جب پی ٹی آئی کے لیڈران کے نام آئے تو جنرل حامد کو عہدے سے ہٹا کر احتساب قانون میں تر میم کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پاکستان کی تاریخ کے وہ دو سیاستدان ہیں جنھوں نے کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں منی ٹریل اور فارن فنڈنگ کے ثبوت جمع کرانے کو تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے بنائے گئے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا میں 120 دنوں کے درمیان احتساب کر کے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ خود احتساب سے چھپنے والے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حساب لے رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سر جھکاکر عدالت میں احتساب کیلئے پیش ہو گئے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب سیاست میں پچھلے دروازے سے داخل ہونے کے راستے ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلے کا انتظار کرینگے اور انشاء اللہ سرخرو ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.