کالاباغ،تودہ گر نے سے نمک کی کان بیٹھ گئی، تین مزدور کان کے اندر دب کر جاںبحق

جمعرات 23 فروری 2017 20:01

کالاباغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) گزشتہ روز علاقہ وانڈہ ککڑانوالا میں نمک کی کان میں تودہ گر گیا جس کی وجہ سے کان میں کام کرنے والے تین مزدور کان کے اندر دب گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وانڈہ ککڑانوالا میں نمک کی کان نمبر 22میں کان کن معمول کے مطابق کام کر رہے تھے کہ اچانک سینکڑوں ٹن وزنی نمک کا تودہ گر گیا جس سے ایک مزدور کو زخمی حالت میں کان سے باہر نکال لیا گیا اور اسے فوری طور پر تحصیل اسپتال کالاباغ منتقل کر دیا گیا جبکہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ا25 گھنٹوں کے بعد دونوں کان کنوں ظہیر اور اللہ دتہ کی لاشیں نکال لی گئیں ور اانہیں تحصیل اسپتال کالاباغ منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جہاں انہیں وآبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

۔یاد رہے کہ برطانیہ حکومت نے نمک کی ان کانوں کو خطرناک قراردے کر بند کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے سیفٹی کے بھی خطر خواہ انتظامات نہیں کیے جاتے جس کی وجہ سے آئے روز نمک کی ان کانوں میں کان کنوں کی اموات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔