․یونیورسٹی آف گجرات کے 4 ڈرائیورز کی معطلی کا معاملہ ،لاہور ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن طلب کر لیا

جمعرات 23 فروری 2017 20:28

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے یونیورسٹی آف گجرات کے 4 ڈرائیورز کی معطلی کا معاملہ پر گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد حسن نے محمد نواز اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وںنے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی حکام نے اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیئے ہمیں نوکری سے نکال دیا ہے عدالت دوبارہ نوکری پر بحالی کا حکم دے ،عدالت نے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے گورنر پنجاب کاجاری کردہ نوٹیفکیشن طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :