کمبوڈیا کی عدالت نے فیس بک پر وزیراعظم کی زندگی کو خطرے بارے پوسٹ جاری کرنیوالے شخص کو دو سال سزائے قید سنا دی

جمعہ 24 فروری 2017 12:57

کمبوڈیا کی عدالت نے فیس بک پر وزیراعظم کی زندگی کو خطرے بارے پوسٹ جاری ..
نوم پنھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) کمبوڈیا کی عدالت نے فیس بک پر وزیراعظم کی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے بارے پیغامات پوسٹ کرنے کے جرم میں دو سال سزائے قید سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوم پنھ میونسپل عدالت کے پریذائیڈنگ جج لائی سو کلنگ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ستائیس سالہ سام بہیب کو دو سال قید اور پانچ سو ڈالر جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص نے فیس بک پر وزیراعظم کی جان کو خطرے کی پوسٹ جاری کرکے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی

متعلقہ عنوان :