کر ک پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،5مجرمان اشتہاری سمیت کئی منشیات فروش گرفتار ، منشیات برآمد

جمعہ 24 فروری 2017 20:08

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) کرک پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 5مجرمان اشتہاری سمیت کئی منشیات فروش گرفتار کرکے منشیات برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان کے احکامات پرکرک پولیس نے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 5خطرناک مجرمان اشتہاری شیر محمد ، شیر علی پسران‘ سلیم خان ساکنان سنگتری میٹھا خیل ، خالد رضاء ولد زردعلی سکنہ ورانہ موسکان ، خورشید گل ولد گلاپ خان ، مطیع اللہ ولد امیر خان ساکنان کسکی بانڈہ جو پولیس کو قتل ، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے جن کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کردیا۔

کرک پولیس نے مختلف مقامات پر نور حسن شاہ ولد شاہ جہان سکنہ بہادر خیل ، اجیر اللہ ولد گل رحیم سکنہ ورانہ غلام خیل ، مومین خان ولد قابل بادشاہ سکنہ مکوڑی ، حمید اللہ ولد اودین شاہ سکنہ مکوڑی ، محمد ابراہیم سکنہ گرگری کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے 570گرام چرس برآمد کئے گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ معاشرہ کو قانون شکن افراد اور منشیات کی لعنت سے پاک کرکے ہی دم لوں گا۔

متعلقہ عنوان :