بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، توانائی بحران کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، امن وامان کے حوالے سے حکومت نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ، آج پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے،چوہدری محمدبرجیس طاہر
اتوار 26 فروری 2017 19:31
(جاری ہے)
امن وامان ، توانائی اور معاشی میدان میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں جس سے ملک میں مستحکم ، دیر پا ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے اور باقی ماندہ حکومتی مدت کے دوران توانائی بحران کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے حکومت نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ملک کے ہر کونے اور انچ پر حکومت کی رٹ قائم کی گئی ہے اور آج پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کا مقصد پاکستان کو شاندار معاشی ترقی کی راہ سے ڈی ریل کرنا ہے جس کو حکومت ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کے ذریعے ملک میں موجود دہشت گردوں کی باقیات اور سہولت کاروں کا چن چن کا خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام، سیاسی قیادت، سول سوسائٹی اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف متحد ہیں یہ اتحاد دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کا واضح پیغام ہے۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ معاشی میدان میں حکومت کی کارکردگی کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر کیا جارہا ہے اور آئندہ 15 سال میںپاکستان دُنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ شاندار کارکردگی محمدنواز شریف کی مخلص قیادت کے مرہون منت ہے جس سے عوام کا اعتماد مسلم لیگ (ن) پر اور بھی مضبوط ہوا ہے اور جس کی بدولت مسلم لیگ (ن) 2018 کے بعد بھی ترقی وخوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے اور کے پی کے کی عوام کی خدمت کے بجائے اپنا ساراوقت نوازشریف کی عداوت میں دھرنوں اور احتجاج میں صرف کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کا آئندہ انتخابات میں کڑا احتساب کریں گے ۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ محمدشہباز شریف کی قیادت میںحکومت پنجاب پورے ملک میں کارکردگی اور عوام کی خدمت کے حوالے سے اپنی مثال آپ بن چکی ہے ۔شہباز شریف کے گیم چینجر منصوبے پکے راہ سوکھے پینڈے ضلع ننکانہ سمیت پورے پنجاب کی عوام خصوصا کسان بے حد مستفید ہو رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ وعدوں کی پاسداری کی ہے محمدنوا ز شریف نے سانگلہ ہل میں انٹر چینج کی تعمیر کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے اور اب شاہ کوٹ تا سانگل ہل انٹر چینج کی تعمیر سے اس علاقے میں تعلیم صحت اور کاروبار کے حوالے سے نئے روشن باب کا آغاز ہو رہا ہے انہوں نے ورکرزپر زور دیتے ہوئے کہا کہ محمدنواز شریف کے وژن اور مسلم لیگ (ن) کی عوام مخلص پالیسیزز کو عوام میں بھرپور طریقے سے اُجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات خالصتاً کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے، جس میں بھرپور کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ عوام کی خوشحالی کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پنچایا جائے تاکہ پاکستان کی دیر پا ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا محمدنواز شریف کے ویژن کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔اس سے قبل ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیے مسلم لیگ( ن) کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد ٹولیوں اور چھوٹے جلسوں کی صورت میں پنڈال میں داخل ہوتے رہے اور محمدنواز شریف ، محمدشہباز شریف اور چوہدری محمدبرجیس طاہرکے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.