ٹوبہ ٹیک سنگھ، تیز رفتاری ،لاپرواہی سے موٹرسائیکل رکشہ چلانیوالے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

منگل 28 فروری 2017 19:47

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) تیز رفتاری اور لاپرواہی سے موٹرسائیکل رکشہ چلانے والے ڈرائیور کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جھنگ روڈ سے ریلوے پھاٹک کی طرف آتے ہوئے رکشہ ڈرائیور محمد حنیف کو پولیس ملازمین نے روکنے کی کوشش کی تو اس نے رکشہ اور تیز کر لیا۔پولیس نے رکشہ تیز رفتاری سے چلانے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :