پاکستانی سرحد کے قریب چینی دستوں کی دہشتگرد ی کیخلاف مشقیں
دستوں کو چار گروپوں میں دس ہیلی کاپٹروں اور جہازوں میں پہاڑی علاقوںمیں پہنچایا گیا مشقوں میں ہزاروں پولیس اور فوجی جوانوں نے حصہ لیا ،روزنامہ سپاہ آزادی کی رپورٹ سرعت کے ساتھ دستے پہنچانے کا مقصد حاصل کر لیا ہے ، سنکیانگ کے پولیس افسر کا بیان
بدھ 1 مارچ 2017 15:18
(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف مشترکہ آپریشن کے ذریعے کسی بھی خود مختار علاقے میں فوجی دستے بڑی تیزی کے ساتھ پہنچانے کی صلاحیت موجود ہے۔ سنکیانگ کی مسلح پولیس کے ایک آفیسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف سنکیانگ میں سرعت کے ساتھ دستے پہنچانے کا مقصد حاصل کر لیا ہے، اس آپریشن کامقصد پہاڑوں ، میدانوں اور صحرائی علاقوں میں جنگی تربیت بھی حاصل کرناتھا ، یہ مشترکہ مشقیں مسائل حل کرنے کی غرض سے کی گئیں اور یہ موثر طورپر علاقائی سلامتی اور استحکام کا تحفظ کر سکیں جہاں تک ایئر فورس کا تعلق ہے ،اس میں ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے جو اس سے قبل سنکیانگ میں دہشتگردی کیخلاف کی گئی مشقوں میں شامل نہیں تھے ، دہشتگردی کیخلاف ایک ماہر لی ووئی نے گلوبل ٹائمز کو بتایا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ایسی فورس سنکیانگ کے مخصوص علاقوں میں رہنی چاہئے کیونکہ ایسے مشترکہ مشقیں مختلف فورسز کو دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں مسلسل مدد دیتی ہیں ، اس سے انہیں اپنی جنگی صلاحیتوں میں پھرتی کا بھی پتہ چلتا ہے اور وہ فیصلہ کرنیوالی قوتوں کو قابل قدر معلومات فراہم کر سکتی ہیں ۔
ایک اور ماہر وانگ بو زیانگ نے کہا ہے کہ موجودہ ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ علاقے سے باہر سرجیکل سٹرائیک ایک مشکل کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب دستوں کو درمیانے درجے کے ٹیکٹیکل ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر فراہم کئے جائیں گے ، آپریشن زیادہ بہتر ہوں گے ،مشترکہ مشقوں کا مقصد امن و استحکام برقراررکھنا ہے ، اس مقصد کیلئے حکومت نے علاقے کے سات لاکھ چھبیس ہزار سات سو چوالیس افراد کو دہشتگرد ی کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان کر رکھا ہے ۔ یہ بات ایک اعلان میں کہی گئی ہے جو یہاں 22فروری کو جاری کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.