پی ایس ایل کی سکیورٹی پر مامور اہلکار ہونہار،شفیق اور بہترین رویہ کے مالک ہوں۔ شہباز شریف کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 مارچ 2017 16:10

پی ایس ایل کی سکیورٹی پر مامور اہلکار ہونہار،شفیق اور بہترین رویہ کے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مارچ2017ء) : پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد بروز اتوار 5 مارچ کو لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں کیا جا رہا ہے جس کی سکیورٹی حالیہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سخت رکھی جائے گی۔ اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نےپی ایس ایل انتظامات اور سکیورٹی صورتحال سے متعلق ایک اجلاس میں تمام اداروں کے سربراہان خصوصی پولیس حکام کو یہ حکم دیا ہے کہ پی ایس ایل کی سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے اہلکار نہ صرف قابل ہوں بلکہ نہایت شفیق اور بہترین رویہ کے مالک ہوں تاکہ عوام کے ساتھ اچھے انداز میں پیش آئیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کسی کو دھرنے سے نہیں اٹھایا جا رہا کہ آپ سخت الفاظ استعمال کرنے کی اجازت دیں۔وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے کرکٹ شائقین لاہور آ رہے ہیں اور پولیس افسران کو سکیورٹی کے ساتھ ساتھ شائقین سے بات کرنے میں اور انہیں بہتر انداز میں مدد کرنے کے لیئے شفیق رویہ اپنانا ہوگا تاکہ یہ ثابت ہو کہ افسران نہایت قابل ، شفیق اور شائستہ مزاج کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی پولیس آفیسر کسی سے الجھتا ہے یا بدتمیزی کرتا ہے تو فوری طور پر اسے وہاں سے ہٹایا جائے کیونکہ یہاں مائیں ، بہنیں اور تمام صوبوں سے ہمارے بھائی میچ دیکھنے آ رہے ، انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئیے: