پی ایس ایل فائنل ملکی وقاربحال ہوگا،عمران کااپنانقطہ نظرہے،سابق وزیراعظم یوسف گیلانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 مارچ 2017 20:14

پی ایس ایل فائنل ملکی وقاربحال ہوگا،عمران کااپنانقطہ نظرہے،سابق وزیراعظم ..
ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03مارچ2017ء) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پی ایس ایل کے فائنل ملکی وقاربحال ہوگا،پی ایس ایل کے حوالے سے عمران خان کااپنانقطہ نظرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں پی ایس ایل فائنل میچ کروانے کی حمایت کرتاہوں۔حکومت کوچاہیے کہ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے عمران خان کااپنانقطہ نظرہے۔یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ دہشتگردی پاکستان کاہی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔