خضدار پولیس کی کارروائی ،48 مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 3 مارچ 2017 23:49

خضدار۔03مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) خضدار پولیس نے مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 48 افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سٹی گل حسن پندرانی کے مطابق جھالاوان کمپلیکس خضدار سمیت مختلف علاقوںمیں پولیس نے مشکوک افراد کے خلاف کاروائی کی اس دوران 48 افراد کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ پہنچایا گیا جہاں ان سے تفتیش کی جائے گی اگر کوئی اشتہاری یا کسی بھی مقدمہ میں مطلوب پایا گیا اس کو باقاعدہ گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے گا جبکہ باقی لوگوں کو قانونی کاروائی مکمل کر کے چھوڑ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :