پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے نیم معذور بچوں کی تعلیمی عمل میں رہنمائی کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا

پیر 6 مارچ 2017 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2017ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے نیم معذور مستحق بچوں و بچیو ں کو پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت مہیا کر دی ،صوبہ پنجاب کے سات منتخب اضلاع میں محکمہ خصو صی تعلیم کے اشتراک سے شروع کر دہ اس پائلٹ پراجیکٹ کے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انکلیوسیو ایجوکیشن سے منسلک پارٹنر سکولوں کے معمولی معذوری میں مبتلا بچوں کو پڑھانے کے لیے اساتذہ کے لیے ایک تفصیلی ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں معذور بچوں میں پائی جانے والی علامات کی نشاندہی اور ان کو تعلیم حاصل کرنے کے دوران آنے والی مشکلات کے ازالہ کے لیے تفصیلی ہدایات اور رہنمائی موجود ہے یہ ہدایت نامہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :