وزراء سمیت اہم شخصیات کا صوبائی وزیر رانا مشہود کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 7 مارچ 2017 20:16

لاہور۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی والدہ کی وفات پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی وزیر کی رہائش گاہ پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر رانا مشہود سے ملنے والوں میں وزیر جنگلات میاں یاور زمان،وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو، معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ رانا مقبول ،چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن قمرالاسلام راجہ، ایم این اے ساجد نسیم، ایم پی اے عرفان لالیکا،سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور سمیت اراکین اسمبلی، قومی و صوبائی وزراء اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شامل تھیں۔

صوبائی وزیر رانا مشہود نے تعزیت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ والدہ کی رحلت ان کے لئے گہرا صدمہ ہے -

متعلقہ عنوان :