خواتین کے حقوق کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی ہے،مشتاق غنی
جہیز پر پابندی اور گھریلوتشدد کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ، سوشل ویلفیئر کی طرف سے صوبے میں خواتین کیلئے چار شیلٹر ہومز قائم کئے جا چکے ،مزید دو کے قیام پر کام جاری ہے،مشیراطلاعات
بدھ 8 مارچ 2017 22:11
(جاری ہے)
انہوں نے مزید واضح کیا کہ حال ہی میں جہیز پر پابندی اور گھریلوتشدد کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے جبکہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے صوبے میں خواتین کیلئے چار شیلٹر ہومز قائم کئے جا چکے ہیں اور مزید دو کے قیام پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے صوبے بھر میں 09ویلفیئر ہومزقائم کئے ہیں جبکہ دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کیلئے پشاور ، مردان اور ایبٹ آباد میں ہاسٹلز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ تقریب سے خطا ب میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ پشاور کے تین پولیس سٹیشنوںمیں تین خواتین ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں جن پر خواتین اپنی تمام تر شکایات درج کرواسکتی ہیں مزید ابرآں محکمہ سوشل ویلفیئر نے صوبہ بھر میں 125انڈسٹریل ٹریننگ سنٹرز بھی قائم کئے ہیں جن سے 6649خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔ ان اقدامات کے علاوہ صوبے میں خواتین کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے علیحدہ بسوںاور مختص سیٹوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جن سے روزانہ کی بنیا د پر 4600خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔اس موقع پر مشتا ق غنی نے واضح کیا کہ محکمہ زراعت کی طرف سے پولٹری کے شعبے میں اصلاحات متعارف کی گئی ہیں جن سے 3200خواتین مستفید ہو رہی ہیں ۔ علاوہ ازیں سرکاری ملازم خواتین کی رہائش کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 150سے زائد گھر فراہم کئے ہیںجن سے ان کے رہائش کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو چکا ہے ۔ مشتاق غنی نے تقریب سے خطا ب میں واضح کیا کہ پہلی بار صوبے میں ورکنگ وومن یونین بھی قا ئم کی جا چکی ہے اور خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے بلدیاتی حکومتوں میں 7342 سے زائد خواتین بلدیاتی حکومتوں کاحصہ بن چکی ہیں۔ اس موقع پر مشتا ق غنی نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں خواتین کی ترقی اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے موجودہ حکومت تمام تر وسائل بروئے کارلائیگی تاکہ صوبے کے خواتیں مردوں کے شانہ بشانہ صوبے کے ترقی میں اپنا کر دار ادا کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.