بلین ٹری سونامی منصوبہ صوبے اور ملک کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے‘ عاطف خان
جمعہ 10 مارچ 2017 20:04
(جاری ہے)
اس موقع پر عاطف خان ، مجاہد خان ایم این اے اور دیگر قائدین نے ڈی ایف او نے بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کو بتایا کہ مردان فارسٹ ڈویژن میں امسال اس مہم کے دوران 60 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں اور اب تک لاکھوں پودے عوام میں مفت تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔
اس موقع پر محمد عاطف خان نے بعض افراد کی جانب سے غیر معیاری اور خشک پودوں کی تقسیم کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کا کڑا احتساب کیا جائے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ فارسٹ حکام کو ہدایت کی کہ مفت پودوں کی تقسیم منصفانہ بنیادوں پر کی جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کا امتیاز نہ برتا جائے کیونکہ اس مہم کا مقصد کسی خاص گروپ یا علاقے کو نوازنا نہیں بلکہ جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرنا ہے ،اُنہوں نے کہا کہ مردان رنگ روڈ کا ایک حصہ عرصہ دراز سے خالی ہے اور اس کو کارامد بنانے کے لیے اس پر ہزاروں کی تعداد میں درخت ؛لگائے جائیں گے جس سے نہ صر ف اس روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحول اور معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بلین ٹری منصوبے کو کامیاب بنانے میں سنجیدہ ہے اور ضرورت پڑنے پر منصوبے کے لیے محکمہ جنگلات کو مزید فنڈز بھی فراہم کئے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت سے رہائی پاکر وطن واپس آنے والا نوجوان 28روز بعد انتقال کر گیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار
-
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، رانا مشہود خان
-
حافظ نعیم الرحمن کا پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کی
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرگارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کا چوتھا اجلاس
-
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 100گرام روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی
-
عدالتی رپورٹنگ پر پابندی ، پیمرا نوٹیفیکشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد
-
مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں‘مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.