سعودی عرب، یونیورسٹی طالبات پر مردانہ طرزکے لباس پہننے اور بال بنانے پر پابندی عائد

بدھ 15 مارچ 2017 14:38

سعودی عرب، یونیورسٹی طالبات پر مردانہ طرزکے لباس پہننے اور بال بنانے ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) سعودی عرب کی امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی میں خواتین سٹوڈنٹس پر مردوں کی طرح بال بنانے یا ان کی کسی طرح سے نقل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی حکام کا کہناہے کہ مردوں کی طرح بال بنانے یا ان کی طرح کا لباس پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والی سٹوڈنٹس کو بغیر کسی وارننگ کے یونیورسٹی سے برطرف کر دیا جائے گا ۔

یہ پیغام بذریعہ ایس ایم ایس تمام سٹوڈنٹس اور ان کے والدین کو بھیج دیا گیا ہے ۔ یہ اقدام مارچ کے آخر پرلاگو ہو گا۔ ایک اور پیغام میں یونیورسٹی حکام نے اس ہفتے میں خواتین ورکرز اور سٹوڈنٹس کو حجاب کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ اس ہفتے میں خواتین کے احاطے میں کچھ تعمیراتی کام ہو ریا ہے جس میں مرد موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :