ہانگ کانگ ،ْ پاکستانی نژاد پولیس افیسر نے خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کی جان بچا لی

بدھ 15 مارچ 2017 22:41

ہانگ کانگ ،ْ پاکستانی نژاد پولیس افیسر نے خودکشی کی کوشش کرنے والے ..
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) ہانگ کانگ میں پاکستانی نژاد پولیس افیسر نے خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کو قائل کر کے جان دینے سے بچا لیا ،ْ اپنی اس کارکردگی کے باعث پولیس اہلکار راتوں رات ہیرو بن گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ پولیس میں تعینات 20سالہ افضال ظفرنے خودکشی کیلئے کرین پر چڑھنے والے مسلمان نوجوان کو قائل کر کے بحفاظت نیچے اتار لیااور پھر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ْنوجوان افضال ظفرنے کہا کہ ہمیں ایک تعمیراتی مقام پرشہری کی خودکشی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ شہری 65فٹ بلند کرین پر چڑھا ہوا ہے اور خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

’’وہ اردو زبان میں بول رہا تھا جس کے بعد کرین پر چڑھا اور اس کے ساتھ بات چیت کی اور اسے خودکشی کرنے سے بچا کر نیچے لے آیا ‘‘۔پولیس اہلکار کے مطابق میں نے اکیڈمی میں دوران تربیت سکھائی جانے والی تکنیک کا استعمال کیا اور جب میں نے اس سے اردو میں بات کرنا شروع کی تو اس نے اطمینان محسوس کیا اور پھر میری بات مان کر نیچے اتر آیا ۔

متعلقہ عنوان :