سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان سعودی بحریہ کو آبدوزوں کے استعمال کی تربیت فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 مارچ 2017 20:17

سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان سعودی بحریہ کو آبدوزوں کے استعمال ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2017ء) سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان سعودی بحریہ کو آبدوزوں کے استعمال کی تربیت فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب حال ہی میں کیے گئے ایک دفاعی معاہدے کے تحت پہلی مرتبہ آبدوزوں کا بیڑا اپنی بحری فوج میں شامل کرنے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان بھی ایک اہم دفاعی معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت ملائیشیا کی بحری فوج کی جانب سے سعودی بحری فوج کو آبدوزوں کے استعمال کی تربیت اور خصوصی جنگی تربیت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :