سینٹ ، پی آئی اے کی کارکردگی بارے خصوصی کمیٹی کی دوسری رپور زیر بحث لانے کے لئے منظور

جمعرات 16 مارچ 2017 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) سینٹ میں پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کی دوسری رپورٹ کو ایوان بالا میں زیر بحث لانے کے لئے منظور کر لیا گیا۔ جمعرات کے روز خصوصی کمیٹی کے چیئر مین سینٹر مشاہد اللہ خان نے تحریک پیش کی کہ پی آئی اے کی مجموعی کارکردگی کو زیر بحث لایا جائے جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔

دریں اثناء سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ پی آئی اے کے حوالے سے جو بھی رپورٹ دی جاتی ہے اس کے لئے 3دنوں کا وقت دیا جانا چاہیئے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کو بہتر بنانے کے لئے ایک کمیٹی بنائی جانی چاہیئے اور پی آئی اے ملک کے لئے بہت ہی ضروری ہے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ پی آئی اے کے حوالے سے بنائی گئی سینٹ کی خصوصی کمیٹی کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ قومی ایئر لائن کو اس وقت بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن اس کی کارکردگی انتہائی خراب ہے ۔

سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ پاکستان ایئر لائن دنی اکی نمبر 1ایئر لائن تھی جس نے دنیا کی بری ایئر لائنز کو بنایا لیکن بد انتظامی اور زیرو کارکردگی کے باعث ایئرلائن ختم ہونے کے در پے ہے ایم ڈی و دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرتے ہیں جبکہ سہولیات ان کے علاوہ ہوتی ہیں۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :