سی پیک منصوبہ 62 ارب ڈالرز لاگت سے مکمل ہوگا‘ منصوبہ معاشی خوشحالی کی ضمانت ہے‘ گورنر سندھ کا دوسری عالمی سی پیک بزنس اینڈ ریسرچ کانفرنس 2017ء سے خطاب
جمعرات 16 مارچ 2017 23:46
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تیز ترین ترقی اور معاشی و اقتصادی استحکام میں اہم ثابت ہوگا، سی پیک میں 35 ارب ڈالرز کے توانائی کے منصوبے بھی شامل ہیں جن میں سے متعدد میگا پروجیکٹس صوبہ میں بن رہے ہیں ، 2018 ء تک مکمل ہونے والے توانائی کے منصوبوں سے 10400 میگا واٹ بجلی دستیاب ہوگی جبکہ اس وقت پاکستان میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے 2018ء میں مکمل ہونے والے توانائی منصوبوں سے ہم اپنی طلب سے زائد بجلی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، بجلی کی وافر مقدار میں دستیابی سے اس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہو جائے گی، سی پیک منصوبہ سے پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور قابل فخر دوستی مزید پروان چڑھ رہی ہے، منصوبہ کی تکمیل میں پاکستان اور چین کے عوام کا کردار اہمیت کا حامل ہے، منصوبہ کے فوائد بھی سامنے آنا شرو ع ہو چکے ہیں پاکستانی معاشرہ کے تمام طبقات کو اس سے بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعہ کامرس اینڈ انڈسٹری کے مزید فعال ہونے سے خطہ میں امن اور معاشی انقلاب بر پا ہو جائے گا اس منصوبہ کی تکمیل سے نچلی سطح تک معاشی ترقی ممکن ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے تیز ترین ترقی اور اس کے مثبت اثرات ہر شعبہ ہائے زندگی پر پڑے گے جس سے سماجی اور معاشی ترقی میں بہتری یقینی ہوگی، امید کرتے ہیں وسطی ایشیاء میں ہمارے پڑوسی ممالک اس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔ گورنر محمد زبیر نے دوسری سی پیک بزنس اینڈ ریسرچ کانفرنس 2017ء کے کامیاب انعقاد پر آئی بی اے کے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے میری مادر علمی ہے اس قسم کی کانفرنسز میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز سے کم نہیں اس کانفرنس کے ذریعہ سی پیک منصوبہ کے اصل مقاصد پر بھرپور روشنی ڈالی گئی جو کہ خوش آئند ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.