کوکا۔ دنیا کا سب سے زیادہ خوش و خرم جانور

جمعرات 16 مارچ 2017 23:42

کوکا کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے
کوکا کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے
آپ نے کوکا (Quokka) نامی جانورکے بارے میں نہیں سنا ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لازمی دیکھی ہونگی۔ان کی خاص بات  نکلے ہوئے دانتوں کے ساتھ  ان کی  مسکراتی شکل و صورت ہے۔ان کی شکل و صورت ہی نہیں ان کی خصوصیات بھی انہیں دنیا کا  سب سے زیادہ خوش رہنے والا جانور بناتی ہے۔کوکا کا تعلق  کینگرو کے خاندان یعنی Macropodidae سے ہے۔ کوکا عام طور پر آسٹریلیا کے چند جزیروں جیسے روٹنیسٹ اور بالڈ جزیروں پر پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

    گھاس کھانے والا جانور کوکا عموماً رات کو زیادہ فعال ہوتا ہے۔ کوکا کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ انسانوں سے خوفزدہ نہیں ہوتا۔
کوکا تصویر بنوانے سے بھی نہیں ڈرتا۔ حکومت چاہتی ہے کہ انسان اس خرش و خرم جانور کو زیادہ تنگ نہ کریں۔ اس لیے اگر کوئی کوکا کو پکڑے ہوئے یا اسے کچھ کھلاتے ہوئے  پایا جائے تو اسے 300 ڈالر تک کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔ حکومت کی طرف سے کوکا کو پالتو جانور کے طور پر پالنے کی پابندی ہے۔

کوکا کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے

متعلقہ عنوان :