ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:09

ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)کیلیفورنیا کی ایک خاتون پچھلے ایک سال سے سینکڑوں ایمازون پیکجز وصول کرتے آرہی ہیں جو انہوں نے کبھی آرڈر نہیں کیے۔تفصیلات کے مطابق یہ پیکجز زیادہ تر کار سیٹ کورز ہیں اور وہ اتنے مقدار میں پہنچ چکے ہیں کہ ان کی ڈرائیو وے اور گیراج میں جگہ ختم ہو گئی ہے۔ایک چینی سیلر جس کا نام لیوسان دیدیان ہے نے صارفین کی جانب سے واپس کرنے والی مصنوعات کے ایڈریس پر غلطی سے یا جان بوجھ کر خاتون کا پتہ شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

نتیجتاً، آرڈر دینے والے صارفین جب چیزیں واپس بھیجتے ہیں تو وہ پیکجز براہِ راست ان خاتون کے گھر پہنچ جاتے ہیں۔اس وجہ سے ایمازون کے واپسی کے نظام (return system) میں ایک سنگین کمزوری پائی جاتی ہے۔ خاتون نے تقریباً چھ بار اس کی شکایت درج کرائی ہے لیکن کمپنی نے طویل عرصے تک مسئلہ حل نہیں کیا ہے۔ان غیرمطلوب پیکجز نے خاتون کے 88 سالہ معذور والدہ کی آمدورفت کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔ مقامی میڈیا نے جب اس حوالے سے رپورٹ کیا تو ایمازون نے جلد ہی اس پر عمل کرتے ہوئے پیکجز کو واپس لینے کا عمل شروع کردیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ آئندہ ایسی صورت حال نہیں ہونے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :