ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

جمعہ 11 جولائی 2025 15:24

ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)ہسپانوی خاتون نے انوکھے شوق کے تحت 15 ہزار سے زائد انڈے رکھنے والے کپ جمع کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ہسپانیہ کی ایک خاتون ماریا خوسے فوسٹر نے 50 سال تک انڈے رکھنے والے ایگ کپ جمع کرنے کے شوق کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا اور اب انہوں نے 15 ہزار 485 ایگ کپ کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ماریا نے یہ گنتی اپنے آبائی شہر کامپو کے ایک کمیونٹی سینٹر میں دو گواہوں کی موجودگی میں مکمل کروائی۔

متعلقہ عنوان :