جمہوریت اور آزاد میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے،آزاد میڈیا عوام تک معلومات پہنچانے کے ساتھ معاشرے میںجمہوری اقدار روشناس کیلئے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے
وزیر مملکت اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کے وفد سے گفتگو
جمعہ 17 مارچ 2017 23:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی بہبود اور تحفظ کیلئے قانون سازی پر کام جاری ہے اور صحافیوں کی بہبود اور تحفظ کے بل 2017ء کا مسودہ پریس کلبوں، صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں اور تمام متعلقہ فریقین کو بھجوایا گیا ہے تاکہ قانون سازی سے قبل اس پر ان کی تجاویز لی جا سکیں۔
مریم اورنگزیب نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ مجوزہ بل میں صحافیوں کی بہبود اور تحفظ سے متعلق معاملات کا احاطہ کیا جا سکے۔ وزیر مملکت نے وفد کو بتایا کہ صحافیوں کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں تربیتی کورسز شروع کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے شعبے اور رپورٹنگ میں مہارت حاصل کر سکیں۔ وفد کے اراکین نے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کیلئے ان کی معاونت طلب کی۔ وزیر مملکت نے وفد کو مسائل اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ وفد نے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کو پشاور اور سوات پریس کلب کے دورے کی بھی دعوت دی۔ صحافتی تنظیموں کے وفود کی سربراہی پرویز شوکت اور راجہ ریاض کر رہے تھے۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی خان اور وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.