سدھانوالی کے قریب خراب سڑک کے باعث ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ہیلپر جاں بحق ،ڈرائیور زخمی

ہفتہ 18 مارچ 2017 19:25

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) نیوکالاخطائی لاہورروڈپر سدھانوالی کے قریب خراب سڑک کے باعث ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ہیلپر جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا،حادثہ کے باعث پوری رات ٹریفک جام رہی اورہزاروںمسافروںکوشدیدپریشانی اٹھاناپڑی۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ بدقسمت ٹرک لاہورجارہاتھاکہ سدھانوالی کے قریب سڑک کے درمیان گہرے گڑھے ہونے کے باعث ٹرک الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا ہیلپر شان علی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کر ادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :