شمالی وزیرستان ،ْ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا

اتوار 19 مارچ 2017 13:11

شمالی وزیر ستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری ’’آپریشن ردالفساد‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان اور شیر خیل میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے تباہ شدہ کمپاونڈ میں چھپایا گیا اسلحہ بر آمد کر لیا جس میں خود کار گنیں ، بارودی سرنگیں ،بم اورمیزائل بھی شامل ہیں تاہم سیکیورٹی فورسز نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کمپاونڈ سے برآمد ہونیوالا اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :