تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا ، ڈائیریکٹر کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن بلوچستان ڈاکٹر کلیم اللہ زاہد

پیر 20 مارچ 2017 16:52

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) ڈائیریکٹر کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن بلوچستان ڈاکٹر کلیم اللہ زاہد نے کہا ہے کہ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا بلوچستان کے کالجز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہنگامی دوروے کرکے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں انٹر کالج ڈھاڈر کی عمارت کیلئے کوشیشں کر رہے ہیں تاکہ کالج کا دیرینہ مطالبہ حل ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ڈھاڈر کے موقع پر صدر پریس کلب ڈھاڈر محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیحات طلباء کو معیاری تعلیم دینا ہے کیونکہ حصول تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے اور اس نیک مقصد کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ہائیر ایجوکیشن کے فیصلہ کے مطابق اس سال صوبے کے تمام ڈگری کالجز میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کیا جارہا ہے جو کہ ایم اے ،ایم ایس سی کے مساوی ہوگا جس سے تعلیمی نظام میں مذید بہتری آئیگی اپنے حالیہ چھ ماہ کے چارج لینے کے بعد بلوچستان بھر کے کالجز کے ہنگامی دورے کیئے جارہے ہیں اور مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل کوبروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سال 2017؁ء معیاری تعلیم کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوگا اور ہماری تمام تر کوششیں ہیں کہ تعلیمی میدان میں والدین کے توقعات پر پورا اتر سکیںاور طلباء کی تعلیمی سال کو ہر ممکن طور پر قیمتی بنائیں انہوں نے مذید کہا کہ اساتذہ اور طلباء کی حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے اوراس سلسلے میں مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور اس ضمن میں کسی سے رعایت نہیں ہوگی انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو جلد از جلد بازیاب کرائے جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں خوف ہراس کے ماحول کو ختم کرکے پر امن ماحول میں تعلیمی نظام کا سلسلہ جاری ساری رکھا جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :