ْشرح خواندگی کے اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مسائل بھی کم ہوتے جائیں گے ‘رسول بخش بہرام

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی واحد یونیورسٹی ہے جو کاروباری اور نوکری پیشہ افراد کی روٹین کو متاثر کئے بغیر فاضلاتی تعلیم مہیا کررہی ہے

پیر 20 مارچ 2017 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام نے کہاہے کہ شرح خواندگی کے اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مسائل بھی کم ہوتے جائیں گے اوپن یونیورسٹی دنیا کی واحد یونیورسٹی ہے جسکی سرحدیں وطن کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہیںجوہر عمر کے افراد کو 150سے زائد شعبوں میں 1600سے زائد کورسزکروارہی ہی- ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور کیمپس میں ’’ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ‘‘کی اختتامی ورکشاپ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف تجزیہ نگار وجاہت مسعود ،محمد نصیر الحق ہاشمی ،سینئر صحافی سید فرزند علی اورپروفیسر شبیر صادق نے بھی خطاب کیا رسول بخش بہرام کاکہناتھاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی واحد یونیورسٹی ہے جو کاروباری اور نوکری پیشہ افراد کی روٹین کو متاثر کئے بغیر فاضلاتی تعلیم مہیا کررہی ہی- رسول بخش بہرام نے اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا ذکر کرتے ہوئے بتایاکہ نئے وی سی کے چارج سنبھالنے کے بعد اوپن یونیورسٹی میں نئی جدتیں آئی ہیں سپیشل بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے اورجیلوں میں بھی قیدیوں کو مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارابنیادی مقصد گھر کی دہلیز پر سستی اور معیاری تعلیم دینا ہے ۔انہوںنے میڈیا کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کرداراداکریں معروف تجزیہ نگار وجاہت مسعود کاکہناتھاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتاہے کوئی یونیورسٹی اتنے زیادہ شعبوں میں کورسزنہیں کروارہی انہوںنے صحافتی کورس کا اختتام کرنے والے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ صحافت کا مقصد ریاست اور شہریوں کے درمیان رابطہ کار کو بڑھانا ہوتاہے اس شعبے کامعاشرے میں اہم مقام ہے ہمیں فیلڈمیں جاکراپنی اورپاکستان کی عزت کو بچانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :