لاہورہائیکورٹ نے سی ٹی او کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا

پیر 20 مارچ 2017 21:17

لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ نے چیف ٹریفک آفیسر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے ٹریفک وارڈن حافظ شہزاد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ عدالتی حکم کے باوجود چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک وارڈن کے تبادلے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جس پر عدالت نے سی ٹی او کونوٹس جاری کرتے ہوئے 15روز میں وضاحت طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :