اور بلنگ اور بجلی چوری سے چھٹکارا دلانا حکومت کا مشن ہے،عمران مجید جھکڑ

منگل 21 مارچ 2017 23:51

راجن پور ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) اور بلنگ اور بجلی چوری سے چھٹکارا دلانا حکومت کا مشن ہے ،لاکھوں واپڈا صارفین کو ان کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ریکوری 100فیصد یقینی بنانے کیلئے تمام ایس ڈی اوز اور ریکوری اہلکاروں کو ایمانداری سے کام کرنا ہوگا ، ان خیا لات کا اظہار ایکسین میپکو راجن پورملک عمران مجید جکھڑنے سب ڈویژنل آفس سٹی فیڈر کے آفس میں ایل ایس ، ایل یم ، میٹر ریڈروں سے میٹنگ کے دوران خطاب میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اوور بلنگ اورغلط ریڈنگ کرنے والے میٹر ریڈروں کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بجلی چوری ایک بہت بڑا اخلاقی جرم ہے سب ڈویژن جام پور میں بڑے پیمانے پر بڑے بجلی چور وںکے خلاف مقامی تھانوں میں زیر دفعہ 462مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹر خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان سے سو فیصد ریکوری کی جائے تاکہ قانون کے مطابق تمام صارفین سے برابری کی سطح پر کارروائی عمل میں لائی جاسکے ،کنڈی مافیا قانون کے کٹہرے میں آئے گاجس سے غریب صارفین پر اضافی بلنگ کا بوجھ ختم ہوگا ،انہوں نے کہا کہ بلاجوازبجلی کی بندش کا سلسلہ اب ختم ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :