پشاور تا لاہور جی ٹی روڈ اور مری ایکسپریس وے کے اردگر د تجاوزات ہٹانے کیلئے چار مراحل پر مشتمل پلان کی منظوری

بدھ 22 مارچ 2017 19:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فائیو نارتھ زون عباس احسن نے پشاور تا لاہور جی ٹی روڈ اور مری ایکسپریس وے کے اردگر د ہر طرح کی تجاوزات ہٹانے کیلئے چار مراحل پر مشتمل پلان کی منظوری دیدی۔ بدھ کو یہاں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی آئی جی احسن عباس نے کہا کہ جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جو کہ حادثات کا باعث بنتی ہیں اور اس کیلئے چار مراحل پر مشتمل انسدادِ تجاوزات پلان جاری کر دیا ہے جس کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔

ڈی آئی جی نارتھ نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے کے دوران جی ٹی روڈ پر قا ئم تجاوزات کی نشاندہی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ یونین کونسلز کے ممبران، میونسپل کارپوریشنز کے افسران ، مقامی انتظامیہ ، وکلاء، تاجر برادری اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ تجاوزات کو دور کرنے کیلئے میٹنگز کی گئیں جبکہ دوسرے مرحلہ کے دوران تجاوزات بنانے والوں اور عوام الناس کے اندر تجاوزات اور ان سے ہونے واے حادثات و نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے تمام افسران نے بریفنگ، لیکچرز اور خصوسی معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نارتھ نے بتایا کہ جی ٹی روڈ سے انسدادِ تجاوزات کے ایک ہفتہ پر محیط تیسرے مرحلے کا آگاز ۰۲ مارچ سے شروع ہو چکا ہے جس کے دوران تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایک جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے کا آغاز ۷۲ مارچ سے ہو گا جس میں نا جائز تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے میں این۔

ایچ ۔اے ، لوکل پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کا تعاون شاملِ حال رہے گا۔ ڈی آئی جی نے آخر میں جی ٹی روڈ پر تجاوزات بنانے والوں کو مطلع کیا کہ وہ تجاوزات کو رضا کارانہ طور پر ختم کر دیںاور اس کارِ خیر میں موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ قومی شاہراہ کو سفر کیلئے محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :