ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے زیر صدارت خانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
ضلع میں مردم شماری کے حوالے سے سٹاف کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل ‘ریزرو سٹاف بڑھانے کا حکم ‘آرمی کیساتھ ملکر جلد ٹرانسپوٹیشن پلان ترتیب دیا جائے‘ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان
بدھ 22 مارچ 2017 19:33
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر قصور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ان اضلاع میں جہاں مردم شماری کا عمل شروع ہو چکا ہے وہاں رابطہ کر کے مردم شماری کے حوالے سے درپیش مسائل اور انکے حل بارے معلومات اکٹھی کریں تا کہ ضلع قصور میں خانہ و مردم شماری کے عمل کو شفاف اور اچھے انداز میں مکمل کیا جا سکے ۔
ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانسپورٹر ز سے میٹنگ کر کے افسران اورسٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر لانے اور لیجانے کیلئے گاڑیوں کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں ۔انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ مردم شماری کے دوران پاک آرمی کے افسران و جوانوں کی عارضی رہائشگاہوں و دفاتر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ خانہ و مردم شماری کیلئے لگائے گئے سٹاف کیساتھ میٹنگ کریں اور انکو واضح حکامات دیئے جائیں کہ مردم شماری کے عمل کو ایک قومی فریضہ سمجھ سرانجام دیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا سستی ہرگز برداشت نہ کی جائیگی ۔ انہوں نے مزید حکم دیا کہ ریزرو سٹاف کی تعداد کو بڑھانے کیلئے سٹاف کی نشاندہی کر کے انکی ٹریننگ کروائی جائے تا کہ بروقت ضرورت انکی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جا سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
-
سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس،اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خلاف جامع حکمت عملی بنائی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.