اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کے تین مختلف واقعات

دو خواتین سمیت چار افرادزخمی ،گھر کا سامان بھی چوری کرلیا، پولیس نے 24ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا

بدھ 22 مارچ 2017 20:53

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) لڑائی جھگڑے کے تین واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد کوزخمی کردیا گیا گھر کا سامان بھی چوری کرلیا پولیس نے 24ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق رمضانہ بی بی سکنہ گورنمنٹ کالونی کے گھر ارشد، اشرف اور فرزانہ وغیرہ داخل ہوگئے رمضانہ اوراس کے بھائی اشفاق کو تشددکا نشانہ بنایا اور گھر سے نقدی طلائی زیورات اور پارچات چوری کرلئے محمد علی سکنہ41فور ایل کے گھر آصف پولی،عدیل اور ماشتہ بی بی وغیرہ تیرہ افراد داخل ہوگئے گھر میں موجود اسلم کو تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کردیا مریم بی بی سکنہ ڈھلیانہ کے گھر تاج اور گلزار وغیرہ چھ افراد داخل ہوگئے جنہوں نے مریم بی بی کو تشدد کانشانہ بنایا اور گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرلی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :