جی سی یو میں شاعری کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

بدھ 22 مارچ 2017 21:09

لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) گو رنمنٹ کا لج یو نیور سٹی لاہور میں شاعری کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات۔پنجابی مشاعرے میں ملک بھر کے نامور شعراء نے اپنا کلام پیش کیا،جبکہ جی سی یو کی مجلسِ مباحث کے زیرِ اہتمام فیض احمد فیض پوئیٹری مقابلوں میں 22یونیورسٹی کے طلباء نے حصہ لیا۔پنجابی مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے یونیورسٹی میں جلد شعبہ پنجابی کے قیام کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال جی سی یو میں بی اے آنرز پنجابی کا پروگرام شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

بعدازاں فیض احمد فیض پوئیٹری چیمپئن شپ میں بیت بازی،نظم اور غزل کے مقابلے ہوئے۔بیت بازی میں یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ پنجاب یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی آف فیصل آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔نظم کو نغمائی انداز میں پیش کرنے کے مقابلے زرعی یونیورسٹی آف فیصل آباد نے جیت لیئے،جبکہ فاطمہ میموریل ہسپتال اور جامع پنجاب نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔غز ل مقابلوں میں یو ای ٹی لاہور ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور جامع پنجاب بالترتیب پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی،ٹیم ٹرافی پنجاب یونیورسٹی نے حاصل کی۔