پنجاب یو نیورسٹی کیمپس کے لیکچرار کا کو ئی سراغ نہ مل سکا

بدھ 22 مارچ 2017 23:17

گوجرانوالہ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) گوجرانوالہ سے لا پتہ ہو نیوالے پنجاب یو نیورسٹی کیمپس کے لیکچرار آئی ٹی کا کو ئی سراغ نہ مل سکا ، لیکچرار کے زیر استعمال گا ڑی ڈسٹرکٹ ہسپتال کی پا رکنگ سے برآمد کر لی گئی پنجاب یو نیو رسٹی کیمپس میں آئی ٹی لیکچرار ذیشان گزشتہ روز چھٹی کے بعد گھر روانہ ہو ئے جو راستے میں لا پتہ ہو گئے تھے 20 گھنٹے گزرنے کے با وجود ان کا کہیں کو ئی سراغ نہیں مل سکا تاہم پو لیس نے لا پتہ ہو نیوالے لیکچرار کی گا ڑی ڈسٹرکٹ ہسپتال کی پا رکنگ سے برآمد کر لی ہے جبکہ لیکچرار ذیشان کے ورثا ء نے بھی تھا نہ سول لا ئن میں اس کے لا پتہ ہو نے کی درخواست جمع کروا دی ہے ۔

(جاری ہے)

یو نیو رسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیکچرار ذیشان شعبہ آئی ٹی میں کنٹریکٹ پر بھر تی تھی جو کل چھٹی کے وقت یو نیورسٹی سے گھر کیلئے نکلے اور راستے میں لا پتہ ہو گئے جبکہ سول لا ئن پو لیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد اصل حقا ئق سا منے آجا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :