ْپیرمحل :23مارچ کو ایک بار پھر پوری پاکستانی قوم تجدید عہد کا دن منا رہی ہے، رانامحمد جمیل

یوم تجدید عہد کاتقاضہ ہے ہم اپنے ذہن کے گوشہء میں سوئے ہوئے افکار کو زندہ کرتے کریں ، رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات 23 مارچ 2017 19:05

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) 23مارچ کو ایک بار پھر پوری پاکستانی قوم تجدید عہد کا دن منا رہی ہے۔ یوم تجدید عہد کاتقاضہ ہے کہ ہم اپنے ذہن کے گوشہء میں سوئے ہوئے افکار کو زندہ کرتے ہوئے ، قیام پاکستان کے لئے چلائی گئی تحاریک کو اپنی بصیرت سے دیکھتے ہوئے، قیام پاکستان کے لئے دی گئی قربانیوں کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے غور کریں کہ قیام پاکستان کا مقصد کیا تھا ۔

ان خیالات کا اظہار رانامحمد جمیل راہنما پاکستان پیپلزپارٹی پیرمحل نے ہمراہ نعیم اخترجانباز اللہ چوک پیرمحل میں پرچم کشائی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا رانامحمد جمیل نے کہا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے کس ریاست کا خواب دیکھا تھا ۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کس لئے ایک علیحدہ ریاست کی جدو جہد کی تھی ۔

(جاری ہے)

پھر یہ حقیقت آسانی کے ساتھ سمجھی جا سکتی ہے کہ مختلف صوبوں، علاقوں، قوموں اور مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جس قوت نے ایک متحدہ قوم بنا دیا وہ قوت اسلامی نظریہ تھا کلمہ طیبہ ہی ہمارا نظریہ پاکستان ہے نعیم اختر جانباز نے کہا کہ نظریہ پاکستان کے دو الفاظ کو اگر ایک لفظ میں ادا کرنا ہو تو وہ اسلام ہے۔

گاندھی اور نہرو کے مطالبہ پاکستان کے خلاف دلیل یہ تھی کہ تبدیلی مذہب سے قوم تبدیل نہیں ہوتی قوم وطن سے بنتی ہے مذہب سے نہیں لیکن علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح دونوں کا پرزور موقف یہ تھا کہ مسلمان اپنے الگ مذہب کی بنیاد پر ایک جداگانہ قوم ہیں تحریک پاکستان کی بنیاد اسلام ہے۔ اسلام ہی نے ہمیں قیام پاکستان کے مخالفین کے مقابلہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا دیا تھا۔ قائد اعظم کے مشہور سلوگن ایمان، اتحاد اور تنظیم پر ہی غور کر لیں کہ ایمان کی طاقت نے ہمیں متحد کیا۔ ہم ایک قوم بنے اور ہم اپنے لئے ایک الگ علاقہ، مملکت اور وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اس موقع پر شہداء پاکستان اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کروائی

متعلقہ عنوان :