سرگودھا ،لوڈشیدنگ میں اضافہ ،شہری علاقوں میں 6 سے 7 گھنٹے بجلی بند

جمعرات 23 مارچ 2017 20:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) سرگودھا اور گردونواح میں بجلی کی بندش میں اضافہ کردیا گیا شہری علاقوں میں 6 سے 7 جبکہ دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے مختلف اوقات میں بجلی بند کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم تبدیل ہوتے ہی مچھروں کی بھرمار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ وبال جان سے کم نہیں ہے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی تھی مگر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :