متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا

جمعہ 24 مارچ 2017 12:47

دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2017ء) :۔متحدہ عرب امارا ت کے نیشنل سینٹر آف میٹرلوجی اور سیسمالوجی نے پیش گوئی کی ہے موسم کی جاری صورت حال مزید چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی خلیج ٹائمز کے مطابق یواے ای کے کئی علاقوں جن میں ابوظہبی اور البتین شامل ہیں ،میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہورہی ہیں۔گلیوں نے نہروں اور تالابوں کی شکل اختیار کر لی ہے۔جب کہ ہفتے اور اتوار کو بارشوں کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔جب کہ البرشا میں رات 1 بج کر 15 منٹ پر میں غیر متوقع طور پر بجلی کی گرج چمک دیکھنے میں آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :