وزیر زراعت27مارچ کو محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سیمینار اور کسان میلے کا افتتاح کریں گے

جمعہ 24 مارچ 2017 21:04

ملتان۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) صوبائی وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھہ27مارچ کو محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ کاٹن سیمینار اور کسان میلے کا افتتاح کریں گے جس میں علاقے کے کاشتکار اور زرعی کمپنیو ں کے نمائیندے اور طلباء شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

میلے میں محکمہ زراعت کے مختلف ادار ے اور زرعی کمپنیاں سٹالز بھی لگائیں گی ۔میلے میں شرکت کرنے والے کسانوں کو کاشت کاری کے جدید طریقہ کار او ر ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی بتایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :