کوہستان اور شانگلہ کے مختلف علاقوںمیں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 21:29

بشام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) کوہستان اور شانگلہ کے مختلف علاقوںمیں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں، کوہستان گورنمنٹ ماڈل گریژن ہائی سکول پٹن لوئر کوہستان میں بھی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جبکہ قدرتی آفات کو کم کرنے اور اُس بچنے کیلئے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم پاکستان کے سلسلے میں پیارے وطن پاکستان سے محبت کا اظہار اور امن کے قیام کیلئے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب سے ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان خدا بخش، ا ٓئی ایس ڈبلیو ڈی او کے ڈائریکٹر پروگرامز طالب جان،مولانا کریم داد، پرنسپل گریژن سکول اورنگزیب اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بچوں نے سبق اموز خاکے پیش کئے جن میں کوہستان کے تعلیمی حالت ، قدرتی آفات سے بچنے کے ٹیبلوز، ملی نغمے پیش کئے گئے جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہاکہ ہم نے ماضی میں دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب بھی ملک کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پیارے وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ اس موقع پر آئی ایس ڈبلیو ڈی او کی جانب سے قدرتی آفات کو کم کرنے اور اُس سے بچنے کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ بعدازں طلباء اور دیگر معززین میں انعامات تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :