میٹرک و انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی

جمعہ 24 مارچ 2017 22:51

لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی،تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایات پر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی ہے، لاہور بورڈ کے زیراہتمام عملی امتحان کیلئے ہر امتحانی سنٹر میں دو، دو ایگزامینرز تعینات اور دونوں ایگزامینرز کی مشاورت سے امیدواروں کو نمبرز ایوارڈ کئے جائیں گے،اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات لاہور تعلیمی بورڈناصرجمیل نے اے پی پی کو بتایا کہ پریکٹیکل امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی کا اطلاق امسال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ہونیوالے امتحانات سے ہو گا،ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کے عملی امتحانات کا آغاز 4 اپریل سے ہوگا،اس سے سلسلہ میں لاہور بورڈ نے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانا شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :