غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم کوسزائے موت ،2لاکھ جرمانہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 17:21

سرگودھا۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا کی عدالت نے غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ایک بھائی کو سزائے موت جبکہ دوسرے کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق 21اگست 2013ء کو چک نمبری 107جنوبی میں غیرت کے نام پر انصر علی کو قتل کر دیا گیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا محمد ابو بکر صدیق نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم مقبول احمد کو سزائے موت اور مبلغ 2لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا جبکہ عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہانے مقدمہ کے دوسرے نامزد ملزم مسعود احمد کو اشتہاری قرار دے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :