دبئی ائیرپورٹ پرسونے سے بھرے جوتے چھوڑکر بھاگنے والاشخص گرفتار
مالک کی غیر موجودگی میں ایشیائی تارک وطن چوری کرکے بھاگ رہا تھا،اعتراف جرم کرلیا
اتوار 26 مارچ 2017 12:20
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی میں جرائم کے مقدمات نمٹانے والی عدالت کو بتایا گیا کہ ایک ایشیائی شہری جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی نے ’نخلہ جمیرا‘ کے مقام پر واقع اپنے مالک کے گھر سے ایک لاکھ 5ہزار درہم اور 3لاکھ 85 ہزار مالیت کا 2.6 کلوگرام سونا،18 ہزار درہم مالیت کی ایک انگشتری چوری کرنے کے بعد اپنے ملک فرار ہونے کی کوشش کی مگر ملزم پکڑا گیا۔
پولیس کا کہنا تھاکہ ملزم کا مالک بیرون ملک تھا۔ اس نے مالک سے اپنا پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی لے لی تھیں۔ جب اس نے دیکھا کہ اس کا مالک گھر پر موجود نہیں۔ اس نے نقدی، زیورات اٹھائے اور اپنے ملک فرارکے لیے دبئی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔ اسے الیکٹرانک چیکنگ کے لیے نصب گیٹ سے گذرنا تھا مگراس نے اپنے جوتے وہیں اتار دیے جن میں سونے کے زیورات موجود تھے۔ وہ وہاں سے ننگے پاؤں آگے چل پڑا تاہم سیکیورٹٰی حکام نے اس کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے بیرون ملک فرار سے قبل ہی حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.