آکسفورڈ کے لارڈ میئر یونیورسٹی آف سرگودہا کے پانچویں کانووکیشن میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے

پیر 27 مارچ 2017 17:20

سرگودھا۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)آکسفورڈ برطانیہ کے لارڈ میئرمحمد الطاف خان یونیورسٹی آف سرگودہا کے پانچویں کانووکیشن میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ 29مارچ کو منعقد ہونے والے کانووکیشن کی صدارت پنجاب کے گورنرمحمد رفیق رجوانہ کریں گے ۔لارڈ میئر آکسفورڈ محمد الطاف خان کا تعلق میر پورآزاد کشمیر سے ہے اور وہ طویل عرصہ سے انگلستان میں مقیم ہیں ۔

(جاری ہے)

لارڈ میئر آکسفورڈ محمد الطاف خان یونیورسٹی آف سرگودہا کے وائس چانسلر ڈاکڑ محمد اشتیاق احمد کی خصوصی دعوت پر کانووکیشن میں شریک ہوں گے ۔ یاد رہے کہ خود وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا ڈاکڑ اشتیاق احمد پانچ برس قبل آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی چیئر پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔کانووکیشن میں 36پی ایچ ڈی سکالرز کو گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ڈگریاں دیں گے۔