امریکی شہری سنسناٹی کے نائٹ کلب پر حملہ،، حملہ آوروں کی تلاش جاری

تحقیقاتی عمل کے دوران ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے تاہم مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے،امریکی پولیس

پیر 27 مارچ 2017 19:31

سنسناٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) امریکی شہر سنسناٹی کی پولیس ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والے دو مشتبہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کی علی الصبح اس پرتشدد واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر پندرہ زخمی ہو گئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ کارروائی دو مسلح افراد نے سرانجام دی تھی جبکہ بعد ازاں وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقاتی عمل کے دوران ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے تاہم مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :