ملتان، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 15اشتہاریوں سمیت52ملزمان گرفتار

منگل 28 مارچ 2017 19:16

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15اشتہاری مجرمان سمیت52ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان سے اسلحہ ومنشیات بھی برآمد ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابقپولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم غلام احمد عرف بابا سے 150 گرام ہیروئن، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم عامر شہزاد سے 01 بوتل شراب، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم علی حسین سے 05 لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم ندیم سے 06 لیٹر شراب، ملزم خالد سے 125 گرام چرس، ملزم ماجد سے 260 گرام چرس، ملزم اعجاز سے 30 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم اعجاز الرحمن سے 05 کلو بھنگ، محمد ذیشان سے 1600 کلو بھنگ، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم نثار سے 10 لیٹر شراب، ملزم حسن سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ الپہ نے ملزم صابر سے پسٹل 30 بور معہ 02 گولیاں، ملزم ارشد سے پسٹل 30 بور، ملزم سجاد سے پسٹل 30 بور معہ 02 گولیاں، ملزم حق نواز سے پسٹل 30 بور معہ 04 گولیاں،پولیس تھانہ کپ نے ملزم بلال سے پسٹل 30 بور معہ 02 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان عامر شہزاد، رضوان، ثناء، سدرہ، مہوش، نتاشہ، آمنہ، مدیحہ، حسینہ ،توقیر،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان شاہد، عمران، حسینہ، کومل، سونیا، کاجل، فاریہ کوبدکاری کرنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم مدنی، معظم، زین، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم منیر احمد سے پتنگ بازی کا سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران138نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں430نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی125موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نی15اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سی02کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے جبکہ13ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

متعلقہ عنوان :