ملتان ،شاہانہ اور مہنگی شادی مہنگی پڑگئی، تاجر سے اکاؤنٹس ریکارڈ، آمدنی کے ذرائع اور جائیدادوں کی تفصیلات طلب

منگل 28 مارچ 2017 19:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) ملتان میں ایک اور مہنگی شادی مزید مہنگی پڑگئی ، انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ملتان کے امیرتاجر شبیرقریشی کے بیٹے کی شاہانہ اور مہنگی ترین شادی کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

تاجر کے بینک اکاونٹس ،آمدنی کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ملتان کے معروف اور امیر تاجر شبیر قریشی نے حال ہی میں اپنے بیٹے نعمان کی مہنگی ترین شادی کی جس میں بارات 10 لیموزینز میں لے جائی گئی جبکہ دلہے کو سونے کا بنا تاج پہنایا گیا،شادی کارڈز ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر بھر میں پھینکے گئے۔

اس مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر تو چرچے ہوئے ہی لیکن اب انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے اس مہنگی ترین شادی کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد اب تاجر کے بنک اکاؤنٹس، اس کا ریکارڈ، آمدنی کے ذرائع اور جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ بیٹے کی شادی پر کروڑوں روہے کا خرچ تاجر کو مہنگا پڑ گیا۔اس سے قبل بھی ملتان ہی میں شیر پر بارات لے جانے اور سونے کا تاج پہنے دولہے کی بھی اسی ضمن میں بازگشت ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :