Live Updates

انسانی نعشوں اور افسوسناک حادثات پر سیاست بے شرمی اور بے حیائی کے سوا کچھ بھی نہیں، عمران خان تم میں رتی بھر حیا ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرو،عمران خان کو تکلیف ہے کہ ریلوے مردہ، بیمار اور لاغر کیوں نہیں رہا، وہ مر کیوں نہیں رہا

پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے عاشق حسین کرمانی کاچیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل

منگل 28 مارچ 2017 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ انسانی نعشوں اور افسوسناک حادثات پر سیاست بے شرمی اور بے حیائی کے سوا کچھ بھی نہیں، عمران خان تم میں رتی بھر حیا ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرو،عمران خان کو تکلیف ہے کہ ریلوے مردہ، بیمار اور لاغر کیوں نہیں رہا، وہ مر کیوں نہیں رہا۔

منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عمران خان بنی گالہ کے محل میں سو رہا تھا تو سعد رفیق ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے، ڈیرہ اسماعیل خان جیل ٹوٹنے سے اے پی ایس سانحے تک پی ٹی آئی کی حکومت نے کسی واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ عمران خان کو تکلیف ہے کہ ریلوے مردہ، بیمار اور لاغر کیوں نہیں رہا، وہ مر کیوں نہیں رہا، آئل ٹینکر کا ڈرائیور اسے پٹڑی پر گھسیڑ دے، اس کا ایکسل ٹوٹ جائے تو کوئی کیا کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صوبائی حکومت نے بار بار رابطوں کے باوجود لیول کراسنگز کو محفوظ بنانے کے لئے ایک روپیہ تک جاری نہیں کیا، عمران خان تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکو جو غلاظت سے بھرا ہوا ہے، حادثات اور نعشوں پر پولییٹیکل پوائنٹ سکورنگ بے شرم اور بے حیا شخص ہی کر سکتا ہے، شرم اور حیا والے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ریلویز کے لئے محنت اور خدمات کا قیام پاکستان سے لے کر اب تک مثال نہیں ملتی، تنقید اور الزام تراشی کے سوا عمران خان کے پاس کچھ نہیں، وہ پاکستانی سیاست کا ایک المیہ ہیں، سعد رفیق نے پونے چار برسوں میں بیس برسوں کا کام کیا، وہ ریلوے جیسے قومی ادارے کے مسیحا ہیں۔(ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :