پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر اتفاق، الزامات کا سلسلہ شروع کرنے کا مقصد تحریک انصاف کے تاثر کو کم کرنا ہے
انتخابات تک سلسلہ جاری رہے گا، مسلم لیگ ن نے نواز، شہباز، عابد شیر علی، خواجہ سعد، خواجہ آصف جبکہ پیپلز پارٹی نے زرداری، بلاول، خورشید شاہ، سعید غنی کو الزامات لگانے کی ذمہ داری سونپی ہے، سٹریٹجک پالیسی ورک میں مشورے
منگل 28 مارچ 2017 23:27
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آئندے آنے والے دنوں میں ایک دوسرے کی لیڈر شپ پر کرپشن کے الزامات میں ملک دشمنی، فوج سے ساز باز وغیرہ جیسے گھٹیاں الزامات عائد کریں گے تاکہ عوام میں یہ تاثر پیدا کیا جائے کہ یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی انشورنس پالیسی نہیں ہیں۔
جبکہ ازلی دشمن ہیں ۔ ان دونوں جماعتوں کے سٹریٹجک شعبہ سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے پر آن لائن کو بتایا کہ کرپشن کے معاملہ پر دونوں سیاسی جماعتوں کی بجائے تحریک انصاف تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ سٹریٹجک شعبہ کے پالیسی پیپرز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ملک کی عوام میں اپنی ساکھ پانامہ لیکس کے بعد مکمل طور پر کھو چکے ہیں جبکہ آصف زرداری ملک میں پہلے ہی 10پرسنٹیج کے لقب سے مشہور ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی ابھرتی ہوئی رہنما اور نواز شریف کی بیٹی مریم نواز مے فیئر کے سکینڈل کے بعد عوام میں جھوٹ بولنے اور کرپشن چھپانے والی خاتون کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ سٹریٹجک کاغز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کرپشن سے خود کو بچائے رکھنا اور کسی سکینڈل میں شامل نہ ہونا دونوں سیاسی جماعتوں کے لئے سردر بن چکا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نواز شریف کی کرپٹ حکومت کو سہارا دیئے رکھا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پانامہ لیکس پر نواز شریف کو بچانے کے لئے ٹی او آرز تشکیل دینے کے نام پر پوری کوشش کی لیکن عمران خان زرداری گروپ کی کرپشن سازش بھانپ کر مقدمہ کو سپریم کورٹ لے جانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ پانامہ لیکس کا سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے اس میں اخلاقی فتح صرف اور صرف تحریک انصاف کی ہو گی جبکہ سب سے زیادہ نقصان نواز شریف کا ہوا ہے جس نے 30سال تک پاکستان کی غریب عوام کے جذبات سے کھیل کر اربوں روپے لوٹے اور لندن سوئٹزرلینڈ اور فرانس میں اپنی کرپشن کمائی سے بنک بھرے ہیں۔ ان مجوزہ حالات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کرتا دھرتا گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت میں اکٹھے ہوئے اور یہ فیصلہ دیا کہ دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات کی بوچھاڑ کرنی چاہیئے تاکہ عوام میں تحریک انصاف کے مؤقف کو کمزور کیا جا سکے ارو یہ ظاہر کیا جا سکے ک ہزردایر اور نواز شریف ایک دوسرے کے ازلی دشمن ہیں ۔ اس پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے شہباز شریف ، خواجہ سعد ، خواجہ آصف ، عابد شیر علی، اور خود نواز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں پر مستقبل میں الزامات کی بارش کر دیں گے جس کے جواب میں زرداری، بلاول ، خورشید شاہ جوابات دیں گے۔ ن لیگ زرداری کے 60ملین امریکہ کے خفیہ اداروں کے افراد کو ویزے جاری کرنا، ڈاکٹر عاصم ، کرپشن کیس، اسامہ بن لادن پر حملہ جیسے امور پر زرداری کو الزامات کا نشانہ بنائیں گے۔ جبکہ زرداری گروپ کو پانامہ لیکس، ایل این جی، سی پیک میں کرپشن جیسے امور پر الزامات کا سلسلہ شروع کریں گے۔ دونوں جماعتوں کے حالات سے ایک واقف کار نے کہا کہ اب دونوں جماعتیں عوام میں ساکھ کو بری طرح ختم کر چکی ہیں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک کو لوٹا ہے اب ان کی واپسی عوام میں ناممکن ہے۔۔( علی/رانا مشتاق)مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.